پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی نے کہا کہ پاکستان ہاکی لیگ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس لیگ سے گراس روٹ لیول اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا اور پروفیشنل کوچنگ کے ساتھ جدید ہاکی سٹرکچر بھی متعارف ہوگا۔
محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کی بحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔






