گوگل کی جانب سے پنجاب میں طلبہ کے لیے اہم اعلان کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اسکول اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں طلبہ کی فلاح اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گوگل پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو گوگل سرٹیفکیشن کورسز مفت کرائے گا ۔ اس سلسلے میں طلبہ سے 400 سے ایک ہزار ڈالر تک کی فیس نہیں لی جائے گی۔
اجلاس میں کالج طلبہ کیلئے الیکٹروبس سہولت کی منظوری دیدی گئی۔پنجاب کے تمام کامرس کالجز کا یونیورسٹیوں سے الحاق کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے 166 سرکاری کالجز میں نئی اور جدید ترین آئی ٹی لیب بنانے کی منظوری دے دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






