مسلم لیگ (ق )کا اہم فیصلہ

مسلم لیگ (ق) نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد میں سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں چودھری شافع حسین، ڈاکٹر امجد، صدر پنجاب ملک ثمین خان اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل طارق حسن نے الیکشن میں پارٹی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی، جبکہ صوبائی صدر پی ایم ایل کیو گلگت بلتستان دلفراز خان نے اجلاس کو انتخابی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

چودھری شجاعت حسین نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان انتخابات کے لیے جامع حکمتِ عملی تشکیل دی جائے، ہم خیال جماعتوں اور پارٹی کارکنوں سے رابطوں کو تیز کیا جائے، گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ق) نے اپنے دور میں بے پناہ ترقیاتی کام کرائے۔

سیکرٹری جنرل طارق حسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) گلگت بلتستان میں ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی، پارٹی امیدواروں کے انتخاب کا طریقۂ کار طے کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close