امریکہ نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کے لیے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی جریدے کے مطابق امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے 3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔
امریکی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے لیے 1 ماہ کی عارضی اجازت دی تھی۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت کو روس سے نئے سودے کی اجازت نہیں ہوگی اور بھارت پہلے سے سمندر میں موجود تیل ہی خرید سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






