اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے 11 اپریل کو بھی مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے، جبکہ ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں 9 اور 10 اپریل کو بھی مقامی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے تناظر میں سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






