ملک میں آٹا مزید مہنگا، شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

کراچی (آئی این پی) ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 3200 روپے ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3093 روپے، پشاور میں 3100، راولپنڈی میں 3067، حیدرآباد میں 2940 اور بنوں میں 2900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2850 روپے جبکہ سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 2800 روپے ہے۔ بہاولپور میں آٹے کا تھیلا 2740 اور لاڑکانہ میں 2700 روپے تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق خضدار میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2700 روپے، سکھر میں 2500، لاہور میں 2300 جبکہ فیصل آباد میں 2200 روپے ہے۔

یوں مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے، جبکہ کراچی میں قیمت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔