رمضان شوگرملزریفرنس،سماعت مزید ملتوی، کب ہو گی ؟ جانیں

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کےخلاف رمضان شوگرملزریفرنس، حمزہ شہباز کی بیماری کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،احتساب عدالت نےمزیدسماعت 11اکتوبرتک ملتوی کر دی۔تفصیلات کےمطابق نیب کی جانب سےپراسیکیوٹرثاقب عزیزتارڑپیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سماعت کی،ملزمان کےوکلانےریفرنس واپس ،چیئرمین نیب کو بھجوانے کی درخواستیں دائر کر دیں، عدالت نےنیب سےشہبازشریف اورحمزہ شہبازکی درخواستوں پرجواب طلب کر لیا،وکلا نے عدالت کو بتایا کہ نیب قانون میں ترامیم کی بحالی کے بعد ریفرنس قابل سماعت نہیں رہا۔

گیارہویں جماعت میں77ہزار سے زائد طالبعلم فیل

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں