سانحہ پمز پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میاں نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے، وہ غمزدہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ نواز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔