قومی کرکٹ ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ کون ہو گا؟ کس کس کا نام زیر غور؟

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کے بارے میں فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ کون ہو گا؟ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ غیر ملکی کوچ کی تلاش کا معاملہ خود دیکھ رہے ہیں، ٹیم کامستقل ہیڈ کوچ غیر ملکی ہوگا۔پی سی بی کےذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن مستقل ہیڈ کوچ کی شارٹ لسٹ میں سرفہرست ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین سائمن کیٹچ کا نام بھی اس عہدے کے لیے زیر غور ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹر موریس کے نام میں بھی اظہار دلچسپی ہے،

ان کا پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ میتھیو ہیڈن بیٹنگ کنسلٹنٹ اور ورنن فلینڈر بولنگ کنسلٹنٹ تعینات ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں