فیصل آباد (آن لائن) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی جانب سے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان آج 2 ستمبر کو کیا جائے گا۔
بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین صبح 10 بجے نتائج باضابطہ طور پر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے۔
تمام طلبہ اپنا نتیجہ معلوم کرنے کے لیے تعلیمی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں۔






