عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پیر 15 جون کو ملک بھر میں تعطیل ہوگی، جس کے باعث لاکھوں ملازمین کو طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔

اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی یا ہجری سالِ نو کے آغاز پر دی جانے والی اس تعطیل کی تصدیق فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) اور وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن (MOHRE) کی جانب سے کی گئی ہے۔ دونوں اداروں نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے کے تمام اہلکار اس موقع پر باضابطہ چھٹی کے حقدار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close