خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن:   عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے گرد غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3.35 فیصد اضافہ ہونے سے نرخ 109.26 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کے نرخ میں 4.2 فیصد اضافہ ہونے کے بعد قیمت 105.42 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ایک ہفتے کے دوران برطانوی تیل کی قیمت میں تقریبا 7.8 فیصد اور امریکی خام تیل کی قیمت میں 10فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close