پشاور: پنجاب اور سندھ کے بعد خیبرپختونخوامیں بھی اسمارٹ لاک ڈائون ختم کر دیا گیا، تاجروں اور کاروباری طبقے کو معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے شہر میں لاک ڈائون کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا۔ ڈی سی کے مطابق دکانوں، کاروباری مراکز، ہوٹلوں اور کھانے پینے کی جگہوں کے اوقات کار سے متعلق پابندیاں ختم کی جاتی ہے۔صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات پر پابندیاں واپس لے لی گئیں ہیں۔تاجروں اور کاروباری طبقے کو معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






