مویشی گاڑیوں کیلئے موٹرویز بند

لاہور :   موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑی کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ عیدالاضحی کے دوران عوامی تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ اوورلوڈ اور غیر فٹ گاڑیاں سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔موٹروے پولیس کے مطابق جانوروں سے لدی گاڑیوں کو متبادل اور محفوظ راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔ جبکہ ماضی میں ایسی گاڑیوں کے باعث موٹرویز پر متعدد خطرناک حادثات بھی پیش آ چکے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کو انٹری پوائنٹس پر چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے قریب غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ ٹریفک قوانین اور لوڈنگ اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close