امریکی صدر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ، صدر ٹرمپ بھی میدان میں آگئے

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا ہے، ان کا ٹیسٹ رات کو دیر گئے لیا گیا ۔ہفتہ کے روز پریس بریفنگ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمعہ کی شب دیر گئے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے۔ ’ اور میں نے فیصلہ کیا کہ گزشتہ روز کی پریس

کانفرنس کی بنا پر مجھے ٹیسٹ کرالینا چاہیے کیونکہ لوگ یہ سوال پوچھ رہے تھے کہ کیا میں نے اپنا ٹیسٹ کرالیا ہے۔‘جب امریکی صدر سے ٹیسٹ کے رزلٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا ٹیسٹ ایک لیبارٹری کو بھجوایا گیا ہے، اس کا رزلٹ آنے میں ایک یا دو دن لگ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ تین روز قبل برازیل کے کمیونیکیشن سیکرٹری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، وہ واپس اپنے ملک گئے تو ان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔خیال رہے کہ امریکہ میں اب تک کرونا وائرس کے 2200 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور وہاں اب تک کرونا کے باعث 51 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ امریکہ نے تاحال کرونا وائرس کو آؤٹ بریک قرار نہیں دیا۔


<p> پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close