سیمی فائنل مرحلے سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم کا فیصلہ ہو گیا

کراچی(پی این آئی) پی ایس ایل5 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا،شرجیل خان 14

گیندوں پر 37 رنز بنا کر عاکف جاوید کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔بابر اعظم کے بلے کا جادو بھی نہ چل سکا اور وہ صرف 19 رنز بنا کر محمد موسی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اس سے قبل میزبان ٹیم کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اہم کھلاڑیوں سے محروم اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فل سالٹ اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 35رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد رضوان کی 17رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔فل سالٹ اچھی فارم میں نظر آئے لیکن 59 کے مجموعی سکور پر عماد وسیم نے ان کی 25رنز کی اننگز کے آگے فل سٹاپ لگا دیا۔پورے ایونٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے کپتان شاداب خان کا بلا اس مرتبہ رنز اگلنے میں ناکام رہا اور وہ بھی صرف 12رنز ہی بنا سکے۔حسین طلعت نے 37 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ کولن انگرام کے ساتھ مل کر سکور کو 97 تک پہنچا دیا لیکن ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپسی پر مجبور ہوئے۔آصف علی کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ آخری راؤنڈ میچ میں بھی جاری ریا اور دو رنز بنانے والے بلے باز ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلتے بنے،کولن انگرام بھی پوری اننگز میں بڑی شاٹ کے لیے سرگرداں نظر آئے اور 15 گیندوں پر صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی، فہیم اشرف 12 اور ظفر گوہر 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے کرس جورڈن، عمید آصف، عماد وسیم، ارشد اقبال اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔۔اس سے قبل میچ کے لیے دونون ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں کیوں کہ دونوں ٹیموں کے متعدد غیرملکی کھلاڑی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے چار کھلاڑی کولن منرو، لیوک رونکی، ڈیل سٹین اور ڈیوڈ ملان اب مزید ایونٹ میں حصہ نہیں سکیں گے جبکہ کراچی کنگز ایلکس ہیلز کی خدمات سے محروم ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close