پی سی بی ابھی تک ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کیوں نہ کر سکی ؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

لاہور(پی این آئی)پی سی بی ابھی تک ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کیوں نہ کر سکی ؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی ۔۔۔امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول میں اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ایسوسی ایٹ ممالک سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیادہ تر رکن ممالک نے اپنے سکواڈز کا اعلان کردیاتاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک ورلڈکپ کیلئے اپنی ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔ہ ورلڈکپ سکواڈ میں تاخیر کی وجہ کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس ایشوز ہیں، قومی ٹیم کے سلیکٹرز میں سے ایک نے کہا ہے کہ ’’اگرچہ غیر فٹ کھلاڑیوں کی اکثریت نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے تاہم انکی میچ فٹنس جانچی جارہی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کیلئے ٹیم کو دستیاب ہیں یا نہیں‘‘۔ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس 7 ٹی20 بین الاقوامی میچز ہیں،

ان میچوں میں کچھ کھلاڑیوں کو آئرلینڈ اور کچھ کو انگلینڈ کیخلاف موقع دیکر آزمانا چاہتے ہیں، لہذا، ہم نے حتمی ورلڈکپ اسکواڈ کے نام میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے، اب حتمی اسکواڈ کا اعلان مئی کے تیسرے ہفتے میں کریں گے۔انجری کے شکار حارث رؤف، محمد رضوان، اعظم خان اور عرفان خان نیازی فٹنس ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔۔۔۔

close