اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان شاداب خان نے میچ ہارنے کی وجہ بتا دی

کراچی (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم نے 15 سے 20 رنز کم بنائے اور کراچی کنگز نے پاور پلے میں بہت ہی اچھی بیٹنگ کی جس کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنل کی

دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس کے کپتان شاداب خان نے کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے ہم نے 15 سے 20 رنز کم بنائے لیکن حریف ٹیم نے پاور پلے میں جس طرح کا کھیل پیش کیا، اس کے باعث ہمارے ہاتھ سے میچ نکل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جبکہ پچ میں نمی نہ ہونے کی وجہ سے بال بھی سوئنگ ہو رہی تھی اور میرے خیال سے ایسی وکٹ پر بابراعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھا نہیں کھیل سکتا تھا تاہم باؤلرز پاور پلے کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔شاداب خان نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹورنامنٹ میں مجموعی کارکردگی اتنی بری نہیں تھی کیونکہ ہمیں موسم کے علاوہ دیگر مسائل کا سامنا بھی رہا اور دیکھا جائے تو ہم نے جتنے بھی میچز کھیلے، ان میں اچھی کارکردگی دکھائی تاہم ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، آئندہ سیزن میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کیلئے بھرپور تیاری کریں گے۔


<p> پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close