کرسٹیانو رونالڈو پر بڑا الزام عائد!

فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی سادیو مانے کا گول چوری کر لیا۔

41 سالہ پرتگالی سپر اسٹار رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں الریاض کے خلاف النصر کی 0-3 سے کامیابی کے دوران اپنے کیریئر کا 980 واں گول اسکور کیا۔

تاہم، گول کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے کہ پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے رونالڈو نے مانے کے حصے کا گول اپنے نام کر لیا۔

میچ کے 23 ویں منٹ میں کنگسلے کومان کے شاٹ کو گول کیپر ولید عبداللہ نے روکنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے ہاتھوں سے نکل کر واپس آئی تو رونالڈو نے تیزی سے ردعمل دیتے ہوئے قریب سے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔

فٹبالر نے گول کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں گھوم کر ’سیووو‘ جشن بھی منایا۔

البتہ مانے کے لیے اطمینان کی بات یہ تھی کہ وہ بظاہر آف سائیڈ پوزیشن پر موجود تھے، اس لیے اگر وہ خود گیند کو گول میں پہنچا بھی دیتے تو گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا جاتا۔