*سری لنکن ٹیسٹ کپتان دھننجایا ڈی سلوا کا استعفیٰ*
سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
دھننجایا نے کہا کہ وہ قیادت کی ذمہ داری اگلی نسل کو منتقل کرنا چاہتے ہیں، تاہم بطور کھلاڑی قومی ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔
ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سری لنکا کی اگلی ٹیسٹ اسائنمنٹ پاکستان کے خلاف ہے، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 9 نومبر سے راولپنڈی میں ہو گا۔
سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نئے کپتان کا نام ابھی سامنے نہیں آیا، کوشل مینڈس مضبوط امیدوار ہیں۔
دھننجایا کی قیادت میں سری لنکا نے 18 ٹیسٹ کھیلے، 7 جیتے، 8 ہارے اور 3 ڈرا ہوئے۔






