*ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان*
پی سی بی نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے عباس آفریدی کی قیادت میں 7 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسکواڈ میں کپتان محمد عباس آفریدی کے ساتھ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں، جبکہ ٹیم منیجر رضا کچلو ہوں گے۔
ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر 2026 تک ہانگ کانگ کے ٹن کوانگ روڈ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم 28 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹائٹل کا دفاع کرے گا، 2025 کا فائنل پاکستان نے کویت کو ہرا کر جیتا تھا۔
12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ سی میں پاکستان کے ساتھ بھارت اور یو اے ای شامل ہیں۔ پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔






