موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جنوب مغربی ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری جبکہ قلات میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بیان کے مطابق زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری اور ژوب میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سبی اور تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری اور چمن میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور جیوانی میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔