پاکستان میں آج پیٹرول کی ڈیزل کی نئی قیمت جانیے

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 19 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 64 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 15 مرتبہ کمی جبکہ 27 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی عرصے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 مرتبہ کمی ہوئی، جبکہ اس کی قیمت میں 31 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کے اثرات ملکی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ اسی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور سابقہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔