محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں آج مطلع صاف اور بارش کا امکان نہیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 22 ڈگری رہے گا، ہوا 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور نمی کا تناسب 81 فیصد ہوگا، کراچی میں موسم گرم و مرطوب رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 سے 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جنوب مغرب سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چل رہی ہیں اور نمی 71 فیصد ہے اور فضائی معیار تسلی بخش ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہے گا تاہم ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے، کوئٹہ میں 32، قلات میں 28، زیارت میں 23، ژوب میں 32، سبی میں 39 اور تربت میں 42 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔




