لندن میں الطاف حسین کے گھر پر ‘حملہ’

لندن میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ شمالی لندن میں واقع بانی الطاف حسین کے گھر پر دو نقاب پوش افراد نے حملہ کر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور گیٹ پھلانگ کر مرکزی دروازے اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا، رابطہ کمیٹی نے ایکس پر پوسٹ میں برطانوی حکام سے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات اور مبینہ طور پر تربیت یافتہ حملہ آوروں کی شناخت کر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔