ایرانی رہنماؤں کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی ویزوں کی منظوری

امریکا نے اگلے ہفتے نیویارک میں شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد اجلاس میں شرکت کرے گا اور برطانوی اخبار کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے جو بدھ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ ویزا نہ ملنے پر فلسطینی صدر محمود عباس ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے جس کی جنرل اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے اجازت دے دی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دورے پر آنے والی ایرانی شخصیات پر لگژری اشیا کی خریداری اور کلبز کی رکنیت پر پابندی ہوگی، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جہاں وہ اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی صورتحال، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، اسلاموفوبیا، عالمی معاشی چیلنجز، اقوام متحدہ میں اصلاحات، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور مختلف عالمی رہنماؤں و اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں بھی کریں گے، دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم وطن واپسی پر دوبارہ لندن میں قیام کریں گے۔