آج پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ؟

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 18 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اضافے کے بعد 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 14 بار کمی اور 27 بار اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 بار کمی اور 31 بار اضافہ ہوا ہے، حکومت نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی۔