خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے، 15 سے 17 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں شمالی وزیرستان میں خوارج کے ٹھکانے پر کارروائی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گرد مارے گئے اور ضلع ہنگو میں 4 خوارج ہلاک کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، کارروائیوں کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 بہادر جوان مادر وطن پر قربان ہوگئے، دوسری جانب آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں پنجگور کے علاقے فتح علی میں فتنہ الہندوستان کے 5 اور کچھی کے علاقے دھادر میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔