بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے فتح علی میں کی گئی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ ضلع کچھی کے علاقے دھادر میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام تک دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں بھی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 6 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔






