سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا:ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم بیان سامنے آ گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ حملوں سے سعودی عرب کا دفاع کرنے کے لیے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا اور پاکستان پوری طرح سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، عرب ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے وہاں موجود ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے اور کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کرتے رہیں گے، ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سعودی سکیورٹی کے لیے ہمارا عزم غیر مشروط ہے جو دونوں ملکوں کے عوام، افواج اور سیاسی قیادت کے درمیان نہ ٹوٹنے والا تاریخی رشتہ ہے، اس سے قبل ایک اور انٹرویو میں مکہ معاہدے کے کسی ایک فریق پر حملے پر ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا تھا کہ دفاعی وعدوں پر عملدرآمد کا طریقہ کار کبھی عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا جاتا، کسی حملے کا ردعمل کیا ہوگا تینوں ممالک لائحہ عمل طے کریں گے اور اسی کے مطابق عملدرآمد ہوگا اور فوجی کارروائیوں و سکیورٹی سے متعلق معلومات خفیہ ہوتی ہیں۔