وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صارف سے ٹیکس وصول کر کے اپنی جیب میں ڈالنے والے کاروبار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس کی مکمل استعداد کے حصول کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، فیس لیس نظام کے تحت کیمروں کی مدد سے پیداوار کی نگرانی مؤثر بنائی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ سمیڈا سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے قرضوں کی مالیت 2028 تک 1.1 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 2.2 ٹریلین روپے کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا کاروبار کے لیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہی کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرے۔






