سلامتی کونسل میں روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی امریکی قرارداد کا مسودہ ویٹو کردیا

روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کی مدت میں توسیع سے متعلق امریکی قرارداد کا مسودہ ویٹو کر دیا، سلامتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق کونسل کے ان دونوں مستقل ارکان نے اگست کے اواخر میں مسودہ پیش کیے جانے کے وقت ہی اس کی مخالفت کر دی تھی اور ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں بحال کرنے کے نام نہاد اسنیپ بیک میکانزم پر شدید تحفظات اور مخالفت کا اظہار کیا تھا، واضح رہے کہ 2015 کے ایران جوہری معاہدے جے سی پی او اے کے تحت تشکیل دیا گیا یہ میکانزم کسی بھی فریق کو اختیار دیتا ہے کہ اگر ایران معاہدے کی خلاف ورزی کرے تو پابندیوں کی بحالی کی شق نافذ کر سکے تاہم روس اور چین کا موقف ہے کہ یہ میکانزم اب غیر مؤثر ہو چکا ہے کیونکہ جے سی پی او اے اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی میعاد گزشتہ سال کے آخر میں ختم ہو چکی ہے۔