الیکشن اتھارٹی کے مطابق میگڈالینا اینڈرسن کی قیادت میں مرکز سے بائیں جماعتوں کے اتحاد نے 176 نشستیں حاصل کیں جبکہ کرسٹرسن کے مرکز سے دائیں اتحاد کو 173 نشستیں ملیں، اینڈرسن 2021 میں سویڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی تھیں اور ان کا کہنا ہے کہ ملک اب نئی سمت اختیار کرے گا کیونکہ گزشتہ چار برس میں حکومت نے امیگریشن اور جرائم کے خلاف سخت پالیسی اپنائی جس سے بعض افراد خود کو ملک میں خوش آمدید محسوس نہیں کرتے تھے، نئی حکومت کی تشکیل میں وقت لگنے کا امکان ہے کیونکہ اینڈرسن کے لیے حکومت بنانا آسان نہیں ہوگا، ممکنہ اتحادی سینٹر پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ ایسی حکومت میں شامل نہیں ہوگی جس میں لیفٹ پارٹی ہو جبکہ گرین پارٹی مرکز سے بائیں حکومت کا حصہ بن سکتی ہے، اگر اینڈرسن ناکام رہیں تو کرسٹرسن کا دائیں بازو کا اتحاد سینٹر پارٹی کو ساتھ ملانے کی کوشش کر سکتا ہے جسے تجزیہ کار مشکل قرار دے رہے ہیں اور اگر پارلیمنٹ وزیراعظم کے عہدے کے لیے چار امیدواروں کو مسترد کر دے تو نئے انتخابات کرانا لازمی ہوگا۔






