*کوئٹہ: پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید*
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اکتوبر کو دوپہر کے وقت پیش آنے والے حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شہید ہو گئے۔






