پشاور: اپیکس کمیٹی کا دہشگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

*خیبرپختونخوا: امن و امان کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کو جدید اسلحہ دینے کا فیصلہ*

 

خیبرپختونخوا کی اپیکس کمیٹی نے صوبے میں امن و امان کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے اور جدید اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

 

اعلامیے کے مطابق دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنے، تمام وسائل بروئے کار لانے، پولیس کو بکتر بند گاڑیاں اور مطلوبہ نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پسماندہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دی جائے گی۔