تیار ہوجائیں ! بارشوں کا طاقتور سسٹم , اہم خبر آگئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کل سے بدھ تک بارش کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہورہا ہے، جس کے باعث لاڑکانہ، جیکب آباد، میرپور خاص، تھرپارکر، ٹھٹہ، بدین اور گردونواح میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 12 سے 17 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون اور مغربی ہواؤں کے سلسلے بالائی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہورہے ہیں، جو 14 ستمبر کو مزید شدت اختیار کرجائیں گے۔ اس نئی موسمی صورتحال کے باعث ملک بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی توقع ہے۔

کراچی والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ شہر قائد میں اتوار 13 ستمبر سے بدھ 16 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کے دیگر اضلاع جن میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، میرپور خاص، تھرپارکر، ٹھٹہ اور بدین شامل ہیں، میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں تیز آندھی کے باعث ایف سکس سپر مارکیٹ میں درخت گرنے سے کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ اسپورٹس کمپلیکس میں ایونٹ کے لیے تیار کیا گیا اسٹیج بھی تیز ہواؤں کے باعث گر گیا۔

وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، مری اور گلیات میں 12 سے 17 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات سمیت بالائی و وسطی پنجاب کے اضلاع میں 14 سے 17 ستمبر کے درمیان بارشوں کا امکان ہے۔

ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں 13 سے 16 ستمبر تک بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بشمول پشاور، مردان، سوات، دیر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ، نیز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 12 سے 17 ستمبر تک موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ، جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ اور پہاڑی راستوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرے کا انتباہ جاری کیا ہے۔