آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم اور بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ کے مطابق کراچی میں آج رات چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جنوب مغرب سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔ شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے اور فضائی معیار تسلی بخش ہے، آلودہ ذرات کی مقدار 100 پرٹیکولیٹ میٹرز سے کم ہے۔

اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت میں بارش کی توقع نہیں۔

کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور بیشتر مقامات پر بارش ہوگی۔