چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوبوں کے مسائل اور ملک کو درپیش چیلنجز پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کر دیا ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نکال سکتی، تمام جماعتوں کو قومی اور عوامی معاملات پر رابطہ اور بات چیت کرنی چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بحث ہونی چاہیے کہ سسٹم کیوں فیل ہوا اور اس کا حل کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں ملک کے مسائل اور صوبوں سے متعلق معاملات پر کھل کر بحث کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں موجود مسائل پر کھل کر بات ہونی چاہیے اور تمام سیاسی جماعتوں کو قومی معاملات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔






