5 جہازتباہ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کر دیے ہیں۔

سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے گزشتہ دو روز میں امریکی بحری جنگی جہاز پر دو مرتبہ بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش کے بعد کی گئی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ جنگی جہاز نے دونوں حملوں سے کامیابی سے بچاؤ کیا اور علاقائی پانیوں میں گشت جاری رکھا۔ حملوں میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔