عید کے دنوں میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور ( پی این آئی) عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک میں موسم کی کیا صورتحال رہے گی اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ اس عیدالاضحیٰ کے موقع پر میدانی علاقوں میں بارش کی توقع نہیں ہے، تاہم 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے، اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملک میں سالانہ اوسطاً 188 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جس میں سے کم و بیش اوسطاً 141 ملی میٹر بارش مون سون کے دوران ہوتی ہے جس کی مقدار اس مرتبہ 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تیزی آئے گی اور اس صورت حال میں دریاؤں میں سیلابی صورت پیدا ہونے کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا.

اسی حوالے سے این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی جس کے لیے مارچ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحٰی 17 جون بروز پیر کو ہو گی۔

close