سوزوکی سوئفٹ کی قیمتیں سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) سوزوکی سوئفٹ اپنےخوبصورت ڈیزائن اور بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستانی آٹو مارکیٹ کی مقبول گاڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔

اس گاڑی کے 1.2لیٹر پٹرول انجن کو وی وی ٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید طاقتور بنایا گیا ہے، جس سے اس کی مائیلج میں بھی اضافہ ہوا ہے۔یہ گاڑی تین ماڈلز ’سوئفٹ جی ایل، سوئفٹ جی ایل (سی وی ٹی) اور سوئفٹ جی ایل ایکس (سی وی ٹی) میں آتی ہے۔ حالیہ عرصے میں دیگر گاڑیوں کی طرف اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت جون 2024ء میں سوزوکی سوئفٹ سی وی ٹی کی قیمت 43لاکھ 36ہزار روپے ہے۔اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل (سی وی ٹی) کی قیمت 45لاکھ 60ہزار روپے اور سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایس (سی وی ٹی) کی قیمت 47لاکھ 19ہزار روپے ہے۔

close