تیاری شروع کریں، عمران خان نے پی ٹی آئی کو پیغا م بھجوا دیا، کیا ہونیوالا ہے؟

راولپنڈی ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ سب مجھے خاموش کرانے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے۔

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے کہا سرجری ہونی چاہیئے بالکل سرجری ہونی چاہیئے لیکن سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہئیے یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے، محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے اس کی کیا خصوصیات ہیں ہمارے فوجی شہید ہو رہے ہیں، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ن لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف کاروائی کریں گے، مجھے میرے فیملی ممبران، وکلاء اور سیاسی رہنماوں سے صرف 30، 30 منٹ ملاقات کا وقت دیا جاتا ہے، 6 لوگوں سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتا، نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے، مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا۔

close