سیاسی جماعتوں کیساتھ مذاکرات پر رضامندی ، عمران خان کے فیصلے پر فواد چوہدری کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر رضامندی کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جس طرح عمران خان نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن کا احترام کیا ہے اب دیکھنا ہوگا باقی فریقین بھی چیف جسٹس اور جج صاحبان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں یا نہیں؟ ماحول خراب کیا گیا تو ظاہر ہے یہ پیغام سپریم کورٹ کو ہوگا اور بہتر ہوا تو بھی سپریم کورٹ کا کریڈٹ ہوگا۔

اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو بتایا دوریاں بڑھ رہی ہیں اس کے لیے ڈائیلاگ ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہماری بات سے اتفاق کیا، ویسے بھی عمران خان کئی بار کہہ چکے میرے ساتھ جو ہوا معاف کرنے کو تیار ہوں، مذاکرات کے راستے کھولے جائیں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے تیار ہیں، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

close