پاکستان، کل سے پھر بارش، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

کوئٹہ(پی این آئی)پاکستان، کل سے پھر بارش، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی ایم اے نے شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت سمیت شمال بالائی علاقوں بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سیلابی ریلوں سے متاثرہ ضلع کے 70 فیصد علاقے ابھی تک امداد کے منتظر ہیں۔ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ متاثرین 10 روز سے امداد کے لیے درخواستیں جمع کر رہے ہیں، نقصانات کی تمام معلومات کی فراہمی اور سروے کے بعد امداد دی جائے گی۔۔۔۔

close