گندم درآمد سکینڈل، سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اہم انکشافات

کراچی(پی این آئی)گندم درآمد سکینڈل، سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اہم انکشافات۔۔۔گندم درآمد سکینڈل کی تحققیات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، موجودہ حکومت کو ابتدائی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گندم درآمدگی پر کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی چھوٹ دی گئی اور نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی منظوری ملنے کے بعد وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سمری ارسال کی۔ اس رپورٹ کے بعد سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اہم انکشافات کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ موجودہ کسانوں کے گندم کے معاملے سے نگراں حکومت کا کوئی تعلق نہیں،اس وقت سب لوگ کسانوں کے ہمدرد بنے ہوئے ہیں، گندم خریدنے کی سمری کیبنٹ میں آئی تھی۔۔۔۔

close