پاکستان کے کن شہروں میں آج برکھا برسے گی؟

لاہور (پی این آئی) شدید گرمی کے ایک سپیل کے بعد پاکستان کے بعض علاقوں میں موسم خوش گوار ہو گیا ہے ۔۔۔ محکمہ مو سمیات نے آج بدھ کے روز جنوبی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔۔۔۔ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔۔۔۔۔

تیز آندھی کے باعث لاہور میں راوی روڈ پر اسکول کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے ، شہر میں مختلف مقامات پر درخت گر گئے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان، خانیوال، بہاول پور، سرگودھا، خوشاب میں کہیں ژالہ باری اور کہیں آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔۔۔۔

close