وفاق سے تعاون کیوں کیا؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر کو برطرف کر دیا

کوئٹہ (پی این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سینئر وزیر نور محمد دمڑ سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت پر صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا قلم دان واپس لے لیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا قلم دان واپس لے لیا گیا ہے۔۔۔۔۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نور محمد دمڑ سے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے باعث محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا قلم دان واپس لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وفاق کے رویے کے خلاف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور چیف سیکرٹری بلوچستان وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر گزشتہ روز قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شریک ہوئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ان کی شرکت پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے صوبائی وزیر سے قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔۔۔

close