عمران خان کی طرف سے چاروں صوبوں میں اچانک کیا ہونے والا ہے؟ بڑی خبر آگئی

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے چاروں صوبوں میں بڑی تعداد میں قربانی کے جانور ذبح کر کے گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔

شوکت خانم میموریل ہسپتال کی انتظامیہ، عمران خان کی بہنیں، چاروں صوبوں میں سینکڑوں مرد و خواتین کارکنان اور سپورٹرز اپنے لیڈر کی طرف سے یا تو الگ جانور قربان کریں گے یا بڑے جانوروں میں ان کا حصہ مخصوص کریں گے۔

پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے مرکزی رہنما اور پی ٹی آئی کسان ونگ کے سنٹرل سیکرٹری انفارمیشن خالد نواز سدھرائچ نے بتایا کہ وہ اپنے ڈیرے پر عمران خان کی طرف سے قربانی کا الگ جانور ذبح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پیسوں سے خریدا گیا جانور ان کی بہنیں بنی گالہ یا اپنے گھروں میں ذبح کرکے گوشت مستحقین میں تقسیم کریں گی۔ شوکت خانم میموریل ہسپتال میں بھی عمران خان کی جانب سے متعدد جانور قربان کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان گرفتاری کے بعد تیسری عید الاضحی جیل میں گزاریں گے، تاہم ان کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا اہتمام ان کے اپنے وسائل اور چاہنے والوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

خالد نواز سدھرائچ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ لوگ عمران خان کی طرف سے قربانی کریں گے، جن میں وزیراعلیٰ اور دیگر رہنما و کارکنان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی اس سلسلے میں انتظامات کر رہے ہیں، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی قربانی میں شامل ہو رہے ہیں۔

قربانی کے موقع پر عمران خان اور دیگر اسیران کی صحت و سلامتی اور رہائی، جبکہ ملک اور امت مسلمہ کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close