کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے امکان کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں کمی جبکہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
ملکی صرافہ مارکیٹس کے مطابق فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3943 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 236 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 8270 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے ساتھ 4554 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






