واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خطے میں امن کے لیے ثالثی کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران نے مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں خلیجی ممالک اور لبنان جنگ کا حصہ ہیں، تاہم پاکستان نے مسودے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران سے واپسی پر مجوزہ مسودہ ایرانی اور امریکی قیادت کو جائزے کے لیے بھیجا گیا۔ امریکی ٹی وی نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کو امریکا اور ایران دونوں کا اعتماد حاصل ہے اور پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی ہم آہنگی اس ثالثی کا اہم عنصر ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو “مائی فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دیا تھا، جبکہ پاکستان ماضی میں بھی امریکا اور چین کے درمیان سفارتی روابط میں اہم کردار ادا کر چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






